۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سفارت آمریکا در بغداد
عراق میں امریکا کی قانون کی خلاف ورزی حد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں

حوزہ / عراقی پارلیمنٹ میں الفتح  الائنس سے وابستہ نمائندہ عامر الفائز نے کہا: بغداد میں امریکی سفارتخانے کی حالیہ دنوں میں قانون کی خلاف ورزیاں حد سے بڑھ گئی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ امریکیوں کی جانب سے عراق کی حاکمیت کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

حوزہ نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ممبر نے کہا: بغداد میں امریکی سفارت خانے کے غیر قانونی اقدامات حالیہ دنوں میں حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ عراق کی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔حکومت عراق کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: مصطفی الکاظمی کی حکومت امریکہ کے غیرقانونی اقدامات پر سکوت کی عراقی پارلیمنٹ کے سامنے وضاحت پیش کرے۔ کیونکہ امریکی سفارتخانہ سفارتی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔حکومت عراق کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔

عامر الفائز نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکہ اور ترکی کی عراق کے داخلی امور میں مداخلت کے موضوع پر بحث کرنے کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .